فهرس الكتاب

الصفحة 45 من 267

بعد از نماز پڑھنے سے آئندہ نماز تک حفاظتِ الٰہی

آیت الکرسی کے فضائل میں سے ایک یہ ہے، کہ فرض نماز کے بعد اسے پڑھنے والا، آئندہ نماز تک ،اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں آجاتا ہے۔

دلیل:

امام طبرانی نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''مَنْ قَرَأَ آیَۃَ الْکُرْسِيِّ فِيْ دُبُرِ الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوْبَۃِ، کَانَ فِيْ ذِمَّۃِ اللّٰہِ إِلَی الصَّلَاۃِ الْأُخْرٰی۔'' [1]

''جس شخص نے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، وہ دوسری نماز تک اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے۔''

یہ ذمہ داری کس قدر قوی، مضبوط، پختہ اور قابلِ اعتماد ہے!

اس کے ضامن ساری کائنات کے تنہا خالق، بلا شرکت غیرے مالک اور نظام چلانے والے قادر و مقتدر ربِّ قدوس ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت