فهرس الكتاب

الصفحة 62 من 267

'' وَقَدْ نَبَّہَ صلي اللّٰه عليه وسلم عَلٰی أَنْ أَفْضَلَہَا التَّوْحِیْدُ المُتَعَیَّنُ عَلٰی کُلِّ أَحَدٍ۔'' [1]

[''آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردار فرمایا ، کہ ان (یعنی ایمان کی شاخوں) میں سے سب سے بڑی فضیلت والی (شاخ) توحید ہے ، ( جو کہ) ہر ایک پر لازم ہے۔ '' (یعنی جس سے آراستہ و پیراستہ ہونا ہر ایک پر فرض ہے) ۔]

ہ: اخلاص سے کہے ہوئے

کلمۂ توحید کا عرش تک پہنچنا

دلیل:

امام ترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' مَا قَالَ عَبْدٌ:

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ]

قَطُّ مُخْلِصًا إِلَّا فُتِحَتْ لَہٗ أَبْوَابُ السَّمآئِ،حَتّٰی تُفْضِيَ إِلَی الْعَرْشِ مَا اجْتَنَبَ الْکَبَآئِرَ۔'' [2]

[جب کبھی بھی بندہ کبائر سے اجتناب کرتے ہوئے اخلاص سے [3]

[2] جامع الترمذي، أحادیث شتّٰی من أبواب الدعوات، باب ، رقم الحدیث ۳۸۲۴، ۱۰ ؍ ۳۶۔ امام ترمذی اور شیخ البانی نے اسے [حسن] کہا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۳۶۱۰ ؛ و صحیح سنن الترمذي ۳؍۱۸۴) ۔

[3] (اخلاص سے) یعنی ریا کاری اور دکھاوے کے لیے نہ کہا جائے۔ ایمان و یقین کے ساتھ کہے، ازراہِ نفاق نہ کہے۔ (ملاحظہ ہو: تحفۃ الأحوذي ۱۰؍۳۶) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت