فهرس الكتاب

الصفحة 80 من 267

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

'' إِنِّيْ لَأَعْلَمُہَا۔''

[''بلاشبہ مجھے اس (کلمے) کا علم ہے۔'']

حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا:

'' وَمَا ہِيَ؟ ''

['' اور وہ کون سا ہے؟ '']

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا:

'' ہَلْ تَعْلَمُ کَلِمَۃً ہِيَ أَعْظَمُ مِنْ کَلِمَۃٍ أَمَرَ صلي اللّٰه عليه وسلم بِہَا عَمَّہٗ؟

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] ۔

[''کیا آپ کے علم میں کوئی ایسا کلمہ ہے، جو اس کلمے سے زیادہ عظمت والا ہو ، جس کا حکم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا کو دیا؟

(اور وہ کلمہ) [لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] ۔ (تھا) ۔'']

حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا:

'' ہِيَ ، وَاللّٰہِ ! ہِيَ۔'' [1]

[''واللہ! یہی وہ (کلمہ) ہے۔'']

ک: بوقتِ موت کہنے والے کا جنت میں داخلہ

دلیل:

امام ابوداؤد نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت