فهرس الكتاب

الصفحة 81 من 267

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مَنْ کَانَ آخِرُ کَلَامِہٖ:

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] ۔

دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔'' [1]

[''جس کا آخری کلام:

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] ۔

ہوا، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔'']

ل: توحید پر فوت ہونے والے کا جنت میں داخلہ

دلیل:

امام مسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''مَنْ مَّاتَ، وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہٗ [لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔'' [2]

[''جو شخص اس علم ( یعنی اعتقاد) کی حالت میں فوت ہوا ، کہ بلاشبہ [اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں]

تو وہ جنت میں داخل ہو گیا۔'']

اس بات کا [ علم ہونے] سے مراد اس حقیقت کا [اعتقاد و یقین] ہے۔ صحیح مسلم کی ایک دوسری روایت میں ہے:

[2] صحیح مسلم، کتاب الإیمان، رقم الحدیث ۴۳ ۔ (۲۶) ، ۱؍۵۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت