فهرس الكتاب

الصفحة 234 من 267

'' [اَلْعَلِيُّ] وہ ذات، کہ ان کے اوپر کوئی چیز نہیں اور وہ [اَلْقَاہِرُ] ہیں، کہ جن پر کوئی چیز غالب نہیں۔''

۶: شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے تحریر کیا ہے:

'' (فَالْعَلِيُّ) ہُوَ الَّذِيْ لَہٗ جَمِیْعُ أَنْوَاعِ وَّ أَوْصَافِ الْعُلُوِّ، وَ الْعُلُوُّ ثَلَاثَۃُ أَنْوَاعٍ:

٭عُلُوُّ الذَّاتِ

٭وَ عُلُوُّ الْقَہْرِ

٭وَ عُلُوُّ الْقَدْرِ

وَ اللّٰہُ عَزَّ وَ جَلَّ لَہٗ ہٰذِہٖ جَمِیْعًا، لَہٗ عُلُوُّ الذَّاتِ، وَ عُلُوُّ الْقَہْرِ، وَ عُلُوُّ الْقَدْرِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی (وَ ہُوَ الْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ) [1] ، [2]

''پس (اَلْعَلِيُّ) وہ ذات، کہ اُنہی کے لیے [اَلْعَلُوُّ] [ بلندی] کی یہ ساری انواع و اوصاف ہیں۔ انہی کے لیے [ذات کی بالادستی] ، [غلبہ کی برتری] اور [شان و عظمت کی فوقیت] ہے۔ (ان کا ارشادِ عالی ہے) [ترجمہ: اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہیں] ۔

ب: اللہ تعالیٰ کے ہر چیز سے اوپر ہونے کے متعلق چار علماء کے بیانات:

۱: امام طحاوی لکھتے ہیں:

وَ ہُوَ مُحِیْطٌم بِکُلِّ شَيْئٍ، وَ فَوْقَہٗ۔ [3]

[اور وہ ہر چیز کا احاطہ کرنے والے اور اس کے اوپر ہیں]

۲: علامہ ابن ابی العز حنفی اس کی شرح میں تحریر کرتے ہیں:

[2] اللآلي البہیۃ فی شرح العقیدۃ الواسطیۃ ۱/۲۵۱۔

[3] العقیدۃ الطحاویۃ ص ۲۵۷ باختصار ( المطبوع بتحقیق الشیخ أحمد محمد شاکر) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت