فهرس الكتاب

الصفحة 63 من 267

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ]

کہتا ہے، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ (یعنی کلمۂ توحید) عرش تک پہنچ جاتا ہے۔'' ]

و: [لَآإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ]

کا سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر ہونا

امام ترمذی اور امام نسائی نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) وہ بیان کرتے ہیں:

''میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

'' أَفْضَلُ الذِّکْرِ:

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] ۔'' [1]

[سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر:

[لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ] ۔

اس شان و عظمت کا سبب:

علامہ محمد عبدالرحمن مبارک پوری لکھتے ہیں:

کیونکہ یہ کلمۂ تو حید ہے اور توحید جیسی کوئی چیز نہیں۔ یہ کفر و ایمان کے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت