فهرس الكتاب

الصفحة 145 من 267

''اس کا معنیٰ یہ ہے، کہ اللہ تعالیٰ سوتے نہیں اور بلاشبہ ان کے حق میں سونا محال ہے، کیونکہ [نیند] عقل پر پردہ اور غلبہ ہے ، (کہ) ، اس کے ساتھ احساس ختم ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے بلند و بالا ہیں۔ ان کے بارے میں ایسا ہونا ناممکن ہے۔''

و: جملے کا ماقبل سے تعلق:

اس جملے میں اللہ تعالیٰ کے [اَلْقَیُّوْمُ] ہونے کی تاکید ہے۔

دو مفسرین کے اقوال:

۱: علامہ ابوالبرکات نسفی رقم طراز ہیں:

وَہُوَ تَأْکِیْدٌ لِّلْقَیُّوْمِ، لِأَنَّ مَنْ جَازَ عَلَیْہِ ذٰلِکَ، اِسْتَحَالَ أَنْ یَّکُوْنَ قَیُّوْمًا۔ [1]

وہ (یعنی یہ جملہ) [اَلْقَیُّوْمُ] کی تاکید ہے، کیونکہ جس پر [اونگھ] اور [نیند] طاری ہو، اس کا [اَلْقَیُّوْمُ] ہونا محال ہے۔

۲: حافظ ابن کثیر نے تحریر کیا ہے:

'' وَمِنْ تَمَامِ الْقَیُّوْمِیَّۃِ أَ نَّہٗ لَا یَعْتَرِیْہِ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ۔'' [2]

''قیومیت کے مکمل ہونے میں سے یہ ہے، کہ [اَلْقَیُّوْمُ] پر نہ [اونگھ] طاری ہو اور نہ [نیند] ۔''

[2] تفسیر ابن کثیر ۱/۳۳۱۔ نیز ملاحظہ ہو: وتفسیر القاسمي ۳/۳۱۸؛ وأیسر التفاسیر ۱/۲۰۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت