فهرس الكتاب

الصفحة 143 من 267

(مَا قَامَ زَیْدٌ وَعَمْروٌ، بَلْ أَحَدُہُمَا) [زید اور عمرو (دونوں) کھڑے نہیں ہوئے، بلکہ ان دونوں میں سے ایک کھڑا ہوا۔]

لیکن یہ نہیں کہا جاتا:

(مَا قَامَ زَیْدٌ وَلَا عَمْرُو، بَلْ أَحَدُہُمَا) [نہ زید کھڑا ہوا اور نہ ہی عمرو، بلکہ ان دونوں میں سے ایک کھڑا ہوا۔] [1]

۲:[اونگھ]اور[نیند]، دونوں کی صراحتًا نفی کی خاطر:

قاضی ابوسعود نے تحریر کیا ہے:

''وَتَوْسِیْطُ کَلِمَۃُ [ لَا] لِلتَّنْصِیْصِ عَلٰی شَمُوْلِ النَّفْيِ لِکُلٍّ مِّنْہُمَا کَمَا فِي قَوْلِہٖ عَزَّوَجَلَّ: (وَلَا یُنْفِقُوْنَ نَفَقَۃً صَغِیْرَۃً وَّ لَا کَبِیْرَۃٌ) [2] …الآیۃ۔ [3]

''ان دونوں میں سے ہر ایک کی نص کے ساتھ نفی کی خاطر لفظ [لا] کو درمیان میں لایا گیا ہے، جیسے کہ ارشادِ باری تعالی [اور وہ کوئی چھوٹی رقم خرچ نہیں کرتے اور نہ ہی بڑی] میں (( لا) کو درمیان میں لایا گیا ہے)۔''

ہ: اللہ تعالیٰ سے [نیند] کی نفی کے متعلق ایک حدیث:

امام مسلم نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان چار (باتوں) کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ [4]

[2] سورۃ التوبۃ؍جزء من رقم الآیۃ ۱۲۱۔

[3] تفسیر أبي السعود ۱؍ ۲۴۸۔ نیز ملاحظہ ہو: فتح القدیر ۱؍۴۱۱۔

[4] یعنی آنحضرت صلی اللّٰه علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر ہمیں چار باتوں کی خبر دی۔ وَاللّٰہُ تَعَالیٰ أَعْلَمُ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت