فهرس الكتاب

الصفحة 127 من 267

چار علماء کے بیانات:

۱: امام طبری لکھتے ہیں:

''ارشادِ تعالیٰ [القَیُّوْمُ] لفظ [قِیَام] سے [فَیْعُوْلٌ] (کا وزن) ہے اور اس کا اصلی لفظ [اَلْقَیْوُوْمُ] ہے۔'' [1]

امام طبری مزید لکھتے ہیں: ''ارشادِ تعالیٰ [القَیُّوْمُ] کا معنٰی:

''اَلْقَائِمُ بِرِزْقِ مَا خَلَقَ وَحِفْظِہٖ۔'' [2]

[اپنی مخلوق کو رزق دینے اور اس کی حفاظت کا بندوبست فرمانے والے ہیں۔]

امام طبری نے امام ربیع سے نقل کیا ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:

''قَیِّمُ کُلِّ شَيْئٍ، یَکْلَؤُہٗ، وَیَرْزُقُہٗ، وَیَحْفَظُہٗ۔'' [3]

[ہر چیز کا نظم و نسق چلانے والے، کہ وہ اس کی دیکھ بھال کرتے، اسے رزق دیتے اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔]

۲: علامہ ابوحیان اندلسی رقم طراز ہیں:

[القَیُّوْمُ] [فَیْعُوْل] کے وزن پر ہے۔ اس کا اصلی لفظ [قَیْوُوْم] ہے، (جس میں دو حروف [یاء] اور [واؤ] جمع ہوئے ہیں اور ان میں سے پہلے [حرف یاء] پر [سکون] ہے، اس لیے(حرف) [واو] کو [یاء] میں تبدیل کرکے (پہلے حرف یاء) کو اس میں مدغم کردیا گیا۔'' [4]

[2] المرجع السابق ۵؍۳۸۸۔

[3] المرجع السابق ۵/۳۸۸۔

[4] البحر المحیط ۲/۲۸۷۔ نیز دیکھئے: تفسیر المحرّر الوجیز ۲/۲۷۴؛ وتفسیر القرطبي ۳/۲۷۲؛ وفتح القدیر ۱/۴۱۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت