[ تو کیا تم ڈرتے نہیں؟'']
اللہ عزوجل نے فرمایا:
{وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ} [1]
[اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود۔ علیہ السلام ۔ کو (بھیجا) ۔ انہوں نے کہا:
[اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ اُن کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔]
تم تو محض جھوٹ باندھنے والے ہو۔]
۴: دعوتِ صالح علیہ السلام:
اللہ عزوجل نے فرمایا:
{وَ اِلٰی ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صَالِحًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ} [2]
[اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح۔ علیہ السلام ۔ کو (بھیجا) ۔ انہوں نے کہا:
[اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔]
۵: دعوتِ ابراہیم علیہ السلام:
حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے باپ اور قوم کو بتوں کی عبادت سے روکتے اور صرف
[2] سورۃ ھود ۔ علیہ السلام ۔ جزء من الآیۃ ۶۱۔