فهرس الكتاب

الصفحة 23 من 267

سربلندی کے لیے جدوجہد کرنے والوں میں مجھ ناکارے کو بھی اپنے فضل و کرم سے شامل فرمادیں۔ إِنَّہٗ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ۔

کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں:

اس سلسلے میں توفیقِ الٰہی سے درجِ ذیل باتوں کے اہتمام کی کوشش کی گئی ہے:

۱: آیت الکرسی کے فضائل تحریر کرتے ہوئے ثابت شدہ احادیث پر اکتفا کیا گیا ہے۔

۲: تفسیر کے دوران اساسی اور بنیادی مرجع قرآن و سنت ہی رہا ہے، البتہ متقدمین اور متاخرین علماء کی تفاسیر سے بقدرِ استطاعت استفادہ کیا گیا ہے۔

۳: آیت الکرسی کی تفسیر کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر حصے میں ضمنی عنوانات کے تحت گفتگو کی گئی ہے، تاکہ بات سمجھنے سمجھانے میں آسانی ہو۔

۴: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی جارہی ہیں، تاکہ ان کی جانب رجوع کرتے وقت استفادہ میں آسانی رہے۔

خاکۂ کتاب:

پیش لفظ

مبحثِ اوّل آیت الکرسی کے فضائل

[اسے پانچ مستقل عنوانات والے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔]

مبحث دوئم آیت الکرسی کی تفسیر

[اسے دس مستقل عنوانات والے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔]

حرفِ آخر:

ا: خلاصۂ کتاب

ب: اپیل

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت