فهرس الكتاب

الصفحة 120 من 267

ذیل میں پانچ نصوص ملاحظہ فرمائیے:

۱: {کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ} [1]

[ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور روزِ قیامت تمہیں [تمہارے اعمال کا] پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔]

۲: {کُلُّ شَیْئٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ لَہُ الْحُکْمُ وَ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ} [2]

[ان کے چہرے کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ان ہی کے لیے حکمرانی ہے اور ان ہی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔]

۳: {کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ} [3]

[ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے، پھر تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔]

۴: {کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ۔ وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِِکْرَامِ} [4]

[ہر چیز جو اس (یعنی زمین) پر ہے، فنا ہونے والی ہے اور آپ کے رب کا چہرہ باقی رہے گا، جو جلال اور عزت والا ہے۔]

۵: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے:

''أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ:

''بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے:

'' أَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ الَّذِيْ لَآ إِلٰہَ إِلَّآ أَنْتَ ، الَّذِيْ لَا یَمُوْتُ،

وَالْجِنُّ وَالْاِنْسُ یَمُوْتُوْنَ۔'' [5]

[2] سورۃ القصص / جزء من الآیۃ ۸۸۔

[3] سورۃ العنکبوت / الآیۃ ۵۷۔

[4] سورۃ الرحمٰن / الآیتان ۲۶۔۲۷۔

[5] صحیح البخاري، کتاب التوحید، باب قول اللّٰہ تعالیٰ: {وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ} …، رقم الحدیث ۷۳۸۳، ۱۳؍ ۳۶۸۔ ۳۶۹۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت