فهرس الكتاب

الصفحة 173 من 267

تمہاری شفاعت کرنے کا اہل نہیں)۔

اور وہ اپنی غلطی کا تذکرہ کریں گے [1] اور کہیں گے: ''نوح۔ علیہ السلام ۔ کے پاس جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کے مبعوث کردہ پہلے رسول ہیں۔''

سو وہ (لوگ) ان کے پاس آئیں گے، تو وہ کہیں گے: ''میں تمہارے لیے وہاں نہیں۔''

اور وہ اپنی غلطی کا ذکر کریں گے؟'' [2]

''اِئْتُوْٓا إِبْرَاہِیْمَ ۔ علیہ السلام ۔ اَلَّذِيْ اِتَّخَذَہُ اللّٰہُ خَلِیْلًا۔''

''ابراہیم۔ علیہ السلام ۔ کے پاس جاؤ، جنہیں اللہ تعالیٰ نے (اپنا) خلیل ٹھہرایا۔''

سو وہ ان کے پاس آئیں گے، تو وہ کہیں گے:

''لَسْتُ ہُنَاکُمْ۔''

''میں تمہارے لیے وہاں نہیں۔''

اور وہ اپنی غلطی کا ذکر کریں گے: [3]

''اِئْتُوْا مُوْسٰی ۔ علیہ السلام ۔ اَلَّذِيْ کَلَّمَہُ اللّٰہُ۔''

''موسیٰ۔ علیہ السلام - کے پاس جاؤ، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے گفتگو کی۔''

پس وہ اپنی خطا کا ذکر کریں گے: [4]

[2] ایک روایت میں ہے: ''وہ رب تعالیٰ سے اپنے اُس سوال کا ذکر کریں گے، جس کا انہیں علم نہیں تھا۔'' (بحوالہ: المرجع السابق ۱۱/۴۳۴) یعنی بیٹے کے غرق ہونے پر، اس کے متعلق کیا گیا سوال۔

[3] ایک روایت میں ہے: ''بلاشبہ میں نے تین جھوٹ بولے تھے۔'' ایک دوسری روایت میں ہے: ''ان کا یہ کہنا: ''بلاشبہ میں بیمار ہوں۔'' اور ان کا کہنا: ''بلکہ ان کے اس بڑے نے کیا ہے۔'' اور ان کا اپنی اہلیہ سے کہنا: ''اسے یہ بتلانا، کہ بلاشبہ میں تمہارا بھائی ہوں۔'' (منقول از: المرجع السابق ۱۱/۴۳۵) ۔

[4] ایک روایت میں ہے (اور وہ کہیں گے) : ''میں نے ایک جان کو قتل کیا، جسے قتل کرنے کا مجھے حکم نہیں دیا گیا تھا۔'' (منقول از: المرجع السابق ۱۱/۴۳۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت