فهرس الكتاب

الصفحة 240 من 267

اسی طرح {وَ لَأُصَلِّبَنَّکُمْ فِيْ جُذُوْعِ النَّخْلِ} [1] میں [فِيْ] [عَلٰی] کے معنیٰ میں آیا ہے۔[ترجمہ یوں ہو گا:

[اور یقینا میں تمہیں ضرور کھجور کے تنوں پر بُری طرح سولی دوں گا] ۔

۲۔ ارشادِ باری تعالیٰ:

{تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَالرُّوْحُ اِِلَیْہِ فِیْ یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہٗ خَمْسِینَ اَلْفَ سَنَۃٍ} [2]

[ترجمہ: فرشتے اور روح (حضرت جبریل علیہ السلام ) ان کی طرف ایسے دن میں چڑھتے ہیں، جس کی مقدار (یعنی مدّت) پچاس ہزار سال ہے] ۔

۳۔ ارشادِ باری تعالیٰ:

{اِلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہٗ} [3]

(ان ہی کی طرف پاکیزہ باتیں چڑھتی ہیں اور وہ نیک عمل کو بلند کرتے ہیں) ۔

۴۔ ارشادِ باری تعالیٰ:

{بَلْ رَّفَعَہُ اللّٰہُ إِلَیْہِ} [4]

[ترجمہ: بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں (یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کو) اپنی طرف اٹھا لیا]

۵: امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:

''فَکَانَتْ زَیْنَبُ تَفْخَرُ عَلٰی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم تَقُوْلُ:

''زَوَّجَکُنَّ أَہَالِیْکُنَّ، وَ زَوَّجَنِيَ اللّٰہُ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ

[2] سورۃ المعارج/ الآیۃ ۴۔

[3] سورۃ فاطر/ جزء من الآیۃ ۱۰۔

[4] سورۃ النسآء/ الآیۃ ۱۵۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت