فهرس الكتاب

الصفحة 242 من 267

ہیں، تم پر وہ رحم کریں گے، جو آسمان میں ہیں۔'']

(یَرْحَمُکُمْ مَنْ فِيْ السَّمَآئِ) [تم پر وہ رحم کریں گے، جو آسمان میں ہیں] کی شرح میں علامہ عظیم آبادی لکھتے ہیں:

(مَنْ فِيْ السَّمَآئِ) : وہ اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔ [1]

شیخ البانی نے تحریر کیا ہے:

''فَالْحَدِیْثُ مِنَ الْأَدِلَّۃِ الْکَثِیْرَۃِ عَلٰی أَنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی فَوْقَ الْمَخْلُوْقَاتِ کُلِّہَا۔'' [2]

[''اللہ تعالیٰ کے حتمی طور پر تمام مخلوقات کے اوپر ہونے کے بہت زیادہ دلائل میں سے (ایک یہ) حدیث ہے۔'']

۷: امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، (کہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی لَمَّا قَضَی الْخَلْقَ کَتَبَ عِنْدَہٗ فَوْقَ عَرْشِہٖ:

''إِنَّ رَحْمَتِيْ سَبَقَتْ غَضَبِيْ۔'' [3]

[''بلاشبہ جب اللہ تعالیٰ تخلیق فرما چکے، تو انہوں نے اپنے پاس عرش پر تحریر فرمایا: ''یقینا میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی۔'']

شیخ عبداللہ غنیمان [4] رقم طراز ہیں:

''وَ ہُوَ کِتَابٌ حَقِیْقَۃً کَتَبَہٗ تَعَالٰی، کَمَا ذَکَرَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم حَقِیْقَۃً، وَ ہُوَ عِنْدَ اللّٰہِ حَقِیْقَۃً، فَوْقَ عَرْشِہٖ

[2] سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ ۲/۶۳۲۔

[3] صحیح البخاری، کتاب التوحید، باب (وَ کَانَ عَرْشُہٗ عَلَی الْمَآئِ وَ ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ) ، جزء من رقم الحدیث ۷۴۲۰، ۱۳/۴۰۳-۴۰۴۔

[4] رئیس قسم الدراسات العلیا (Department of Higher Studies) و مدرس مسجد نبوی شریف۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت