فهرس الكتاب

الصفحة 42 من 267

''لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنُّ أَ نَّہٗ لَیْسَ فِیْہِمْ رَجُلٌ أَشَدَّ مِنِّيْ۔''

'' [تمام] جنّ جانتے ہیں، کہ مجھ ایسا طاقت ور شخص ان میں کوئی نہیں ہے۔''

انہوں نے پوچھا:

''مَا جَآئَ بِکَ؟''

''تمہیں [یہاں] کون سی چیز لائی ہے؟''

اس نے کہا:

''أُنْبِئْنَآ أَنَّکَ تُحِبُّ الصَّدَقَۃَ ، فَجِئْنَا نُصِیْبُ مِنْ طَعَامِکَ۔''

''ہمیں بتلایا گیا، کہ آپ صدقہ [کرنا] پسند کرتے ہیں، اسی لیے ہم آپ کے غلے میں سے اپنا حصہ لینے آئے ہیں۔''

انہوں نے پوچھا:

''مَا یُجِیْرُنَا مِنْکُمْ؟''

''ہمیں تم سے کون سی چیز محفوظ رکھتی ہے؟''

اس نے پوچھا:

'' تَقْرَأُ آیَۃَ الْکُرْسِيِّ مِنْ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ: {اَللّٰہُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ} ؟ ''

'' (کیا) آپ آیت الکرسی: [اَللّٰہُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ] ، جو کہ سورۃ بقرہ میں ہے، پڑھتے ہیں؟''

انہوں نے فرمایا:

''نَعَمْ۔''

''ہاں۔''

اس نے کہا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت