1363 حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، أَخْبَرَهُ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ جَلَبَةً، فَقَالَ: «مَا شَأْنُكُمْ؟» قَالُوا: اسْتَعْجَلْنَا إِلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: «فَلَا تَفْعَلُوا، إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا سَبَقَكُمْ فَأَتِمُّوا» .
معاویہ بن سلام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی کہا: عبداللہ بن ابی قتادہ نے مجھے خبر دی کہ ان کے والد نے انھیں بتایا ، کہا: ہم (ایک بار ) جب رسو ل اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے تو آپ نے (جلدی چلنے،دوڑ کر پہنچنے کی ) ملی جلی آواز یں سنیں ، آپ نے (نماز کے بعد ) پوچھا: ''تمھیں کیا ہوا (تھا ؟) '' لوگوں نے جواب دیا ہم نے نماز کے لے جلید کی ۔ آپ نے فرمایا:''ایسے نہ کیا کرو ،جب تم نماز کے لیے آؤ تو سکون و اطمینان محلوظ رکھو ، (نماز کاحصہ ) جو تمھیں مل جائے ، پڑھ لو ارو جو گز ر جائے اسے پورا کر لو ۔''