فهرس الكتاب

الصفحة 1865 من 7481

کتاب: قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور

اہل فضل اور مہارت رکھنے والوں کو قرآن مجید سنانا مستحب ہے 'چاہے پڑھنے والاسننے والے سے افضل ہو

1865 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا قَالَ وَسَمَّانِي لَكَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَبَكَى

محمد بن جعفر نے کہا:ہم سے شعبہ نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:میں نے قتادہ کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے سنا،انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا:"اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنےلَمْ یَکُنِ الَّذِینَ کَفَرُ‌وا کی قراءت کروں۔"انھوں نے کہا:اور (اللہ تعالیٰ نے) آپ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟آپ نے فرمایا:"ہاں۔" (انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:تو وہ رودیئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت