قربانی کو رمی سے 'اور بال منڈوانے کو قربانی اور رمی (دونوں ) سے مقدم کرنا اور ان سب سے پہلے طواف افاضہ کرنا جائز ہے
3162 وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ بِمِنًى، فَجَاءَهُ رَجُلٌ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ
معمر نے زہری سے اسی سند کے ساتھ (یہی) روایت کی (عبد اللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا (آپ ) منیٰ میں اونٹنی پر ( سوار ) تھے تو آپ کے پا س ایک آدمی آیا ۔۔۔آگے ابن عیینہ کی حدیث کے ہم معنی حدیث ہے ۔