کتاب: ذکر الٰہی'دعا 'توبہ اور استغفار
6868 حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ أَوْ قَالَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ فَقُلْتُ بَلَى فَقَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
عثمان بن غیاث نے کہا: ہمیں ابوعثمان نے حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا:"کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک کلمہ نہ بتاؤں؟"۔۔ یا فرمایا: ۔۔"جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کا پتہ نہ بتاؤں؟"میں نے عرض کی: کیوں نہیں (ضرور بتائیں) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لا حول ولا قوۃ الا باللہ"