7082 و حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحَدٌ أَصْبَرَ عَلَى أَذًى يَسْمَعُهُ مِنْ اللَّهِ تَعَالَى إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ لَهُ نِدًّا وَيَجْعَلُونَ لَهُ وَلَدًا وَهُوَ مَعَ ذَلِكَ يَرْزُقُهُمْ وَيُعَافِيهِمْ وَيُعْطِيهِمْ
عبیداللہ بن سعید نے مجھے حدیث بیان کی،کہا:ہمیں ابو اسامہ نے اعمش سے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:ہمیں سعید بن جبیر نے ابو عبدالرحمان سلمی سے روایت کی،انھوں نے کہا:حضرت عبداللہ بن قیس (ابو موسیٰ اشعری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کوئی نہیں جو تکلیف دہ باتوں پر جنھیں وہ سنتا ہے اللہ تعالیٰ سے زیادہ صبر کرنے والا ہو ،لوگ (دوسروں کو) اس کاشریک ٹھہراتے ہیں،اس کی اولاد بناتے ہیں اور وہ اس (سب کچھ) ک باوجود انھیں رزق دیتا ہے ،عافیت بخشتا ہے اور (جو مانگتے ہیں) عطا کرتا ہے۔"