فهرس الكتاب

الصفحة 118 من 263

دی (کہ انہی کی وجہ سے آپ روئے) اور اللہ عز وجل سب سے زیادہ جاننے والا ہے،تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:

''یا جبریل اذھب إلی محمد فقل: إنا سنرضیک في أمتک ولا نسوء ک'' [1]

اے جبریل!محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س جاؤ اور ان سے کہو کہ ہم عنقریب آپ کو آپ کی امت کے بارے میں راضی و خوش کر دیں گے اور آپ کے ساتھ برا نہ کریں گے۔

(۱۵)- اللہ کی جانب محتاجگی کا اظہار کرنا اور اسی سے شکوہ کرنا:

ارشاد باری ہے:

{وَأَیُّوْبَ إِذْ نَاْدَیٰ رَبَّہُ أَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاْحِمِیْنَ} [2]

اور ایوب علیہ السلام کی اس حالت کو یاد کرو جب کہ انھوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے زیادہ رحم

[2] سورۃ الأنبیاء: ۸۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت