ما تقدم من ذنبہ'' [1]
جب امام {غَیْرِالْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاْ الضَّاْلِّیْنَ} کہے تو تم کہو آمین،کیوں کہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے سے موافق ہو جائے گا اس کے پچھلے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
۲۲-رکوع سے سر اٹھا کر'' اللھم ربنا ولک الحمد'' کہنے کے وقت:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''إذا قال الإمام ''سمع اللّٰہ لمن حمدہ'' فقولوا: اللھم ربنا ولک الحمد،فإنہ من وافق قولہ قول الملائکۃ غفر لہ ما تقدم من ذنبہ'' [2]
جب امام''سمع اللّٰہ لمن حمدہ'' (اللہ نے سنا جس نے اس کی تعریف کی) کہے تو تم کہو: ''اللھم ربنا ولک الحمد'' (اے اللہ ہمارے رب!تمام تعریف تیرے ہی لئے ہے) کیوں کہ جس کی بات
[2] بخاری ۱/۱۹۳،ومسلم،۱/۳۰۶۔