جکڑ دیئے جاتے ہیں ۔
نیز ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''إذا کان رمضان فتحت أبواب الرحمۃ ،وغلقت أبواب جہنم ،وسلسلت الشیاطین'' [1]
جب رمضان آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
''إن للّٰہ ملائکۃ یطوفون في الطرق،یلتمسون أھل الذکر،فإذا وجدوا قومًا یذکرون اللّٰہ تنادوا: ھلموا إلی