فهرس الكتاب

الصفحة 141 من 263

آب زمزم اس مقصدکی تکمیل کے لئے ہے جس کے لئے اسے نوش کیا جائے۔

۱۲-سجدہ کی حالت میں :

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''أقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد فأکثروا الدعاء'' [1]

بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے،لہٰذا کثرت سے دعاء کیا کرو۔

۱۳- رات میں نیند سے بیدار ہونے اور دعاء ماثور پڑھنے کے وقت:

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جو شخص رات میں بیدار ہو اور کہے:

'' لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ ،لا شریک لہ ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،الحمد للّٰہ ،وسبحان

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت