اور وہ دعائیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائیں اور ان کی قبولیت کا مشاہدہ روز روشن کی طرح کیا گیا' بے شمار ہیں ،لیکن ان میں سے چند دعائیں بطور مثال درج ذیل ہیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعاء کرتے ہوئے فرمایا:
''اللھم أکثر مالہ ،وولدہ،وبارک لہ فیما أعطیتہ، ( [1] ) [وأطل حیاتہ،واغفر لہ] '' [2]
اے اللہ انہیں زیادہ مال اور خوب اولاد عطا فرما،اور جو تو انہیں عطا فرما اس میں ان کے لئے برکت عطا فرما،انہیں لمبی زندگی دے،اور ان کی بخشش فرما۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں (نبی کریم کی دعاء کے نتیجے میں) اللہ کی قسم!میرے پاس بہت زیادہ مال ہے،اور میری اولاد اور میری اولاد کی
[2] بخاری (الأدب المفرد) حدیث نمبر: (۶۵۳) ،شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح الأدب المفرد (ص:۲۱۴) میں صحیح قرار دیا ہے۔