فهرس الكتاب

الصفحة 150 من 263

عَلَیْھِمْ وَلَاْ الضَّاْلِّیْنَ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لئے ہے اور میرے بندے کے لئے وہ ہے جو و ہ مانگے۔

۲۰- رکوع سے سر اٹھا کر ''ربنا ولک الحمد۔۔'' کہنے کے وقت:

حضرت رفاعہ سے روایت ہے ،وہ فرماتے ہیں: '' ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا: ''سمع اللّٰہ لمن حمدہ''،اللہ نے اس کی بات سنی جس نے اس کی تعریف کی۔تو ایک شخص نے آپ کے پیچھے سے کہا:''ربنا ولک الحمد حمدًا کثیرًا طیبًا مبارکًا فیہ''،اے ہمارے رب!تیرے ہی لئے بکثرت،پاکیزہ اوربابرکت تعریفیں ہیں ۔

جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: (یہ الفاظ) کہنے والا کون ہے؟ اس شخص نے کہا: ''میں ''،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''رأیت بضعۃ وثلاثین ملکًا یبتدرونھا أیھم یکتبھا أول'' [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت