حقیقت میں تم نے اللہ سے اس کے اس نام کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے واسطہ سے اس سے سوال کیا جاتا ہے تو عطا فرماتا ہے،اور جب اس کے واسطہ سے دعاء کی جاتی ہے تو وہ قبول کر لیتا ہے۔
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
''مامنکم من أحد یتوضأ فیسبغ الوضوء ثم یقول: أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ ،وأشھد أن محمدًا عبدہ ورسولہ؛ إلا فتحت لہ أبواب الجنۃ الثمانیۃ یدخل من أیھا شاء'' [1]
تم میں سے جو کوئی اچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر کہتا ہے:''أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ ،وأشھد أن محمدًا