اور آپ اپنے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے اور مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے حق میں بھی (استغفار کیجئے) ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا تو آپ نے فرمایا:
''یا غلام إني أعلمک کلماتٍ: احفظ اللّٰہ یحفظک،احفظ اللّٰہ تجدہ تجاھک،إذا سألت فاسأل اللّٰہ،وإذا استعنت فاستعن باللّٰہ،واعلم أن الأمۃ لو اجتمعت علی أن ینفعوک بشيئٍ لم ینفعوک إلا بشيئٍ قد کتبہ اللّٰہ لک،وإن اجتمعوا علی أن یضروک بشيئٍ لم یضروک إلا بشيئٍ قد کتبہ اللّٰہ علیک،رفعت الأقلام وجفت الصحف'' [1]
اے بچے!میں تمہیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں ،تم اللہ کو یاد رکھو اللہ تمہیں یاد رکھے گا،تم اللہ کو یاد رکھو اسے اپنے سامنے پاؤگے،جب مانگو تو اللہ