صحابۂ کرام میں سے ایک شخص نے اپنی نماز میں یہ دعاء استفتاح پڑھی،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا:''یہ کلمات کس نے کہے ہیں ؟'' اس پر سارے لوگ خاموش رہے،تو آپ نے فرمایا: تم میں سے کس نے کہا ہے؟ کیوں کہ اس نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے،تو ایک شخص نے کہا: (اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم) میں آیا اس حال میں کہ میری سانس پھول رہی تھی،تو میں نے یہ کلمات کہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''لقد رأیت اثني عشر ملکًا یبتدرونھا أیھم یرفعھا'' [1]
میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا جو اس دعاء کے لئے جلدی کررہے تھے کہ ان میں سے کون اسے اوپر لے جائے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
''من صلی صلاۃً لم یقرأ فیھا بأم القرآن فھي خداج ،