فهرس الكتاب

الصفحة 218 من 263

مظلوم کی دعاء،اورانصاف پرور امام (حاکم) کی دعاء۔

۹- نیک اولاد کی دعاء:

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعًا روایت ہے:

''إذا مات الإنسان انقطع عملہ إلا من ثلاث: إلا من صدقۃٍ جاریۃٍ،أو علمٍ ینتفع بہ،أو ولدٍ صالحٍ یدعو لہ'' [1]

جب انسان مرجاتا ہے تو اس سے اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے،سوائے تین چیزوں کے: صدقۂ جاریہ ،یا کوئی علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے،یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعاء کرے۔

۱۰- نیند سے بیدار ہونے والے کی دعاء جب وہ دعاء ماثور پڑھے:

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جو شخص رات میں بیدار ہو اور کہے:

'' لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ ،لا شریک لہ ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،الحمد للّٰہ ،وسبحان اللّٰہ،ولا إلہ إلا اللّٰہ ،واللّٰہ أکبر،ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت