فهرس الكتاب

الصفحة 122 من 263

فرمایا: اے بیٹے!اللہ عز وجل سے جنت طلب کرو اور جہنم سے اس کی پناہ مانگو،کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ:

''سیکون في ھذہ الأمۃ قوم یعتدون في الطھور والدعاء'' [1]

عنقریب اس امت میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوں گے جو پاکی اور دعاء میں حد سے تجاوز کریں گے۔

(۱۸)- تو بہ کرنا اور حقوق کو لوٹا دینا:

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' أیھا الناس إن اللّٰہ طیب لا یقبل إلا طیبًا ،وإن اللّٰہ تعالیٰ أمر المؤمنین بما أمر بہ المرسلین،فقال تعالیٰ: یَاْ أَیُّھَاْ الرُّسُلُ کُلُوْا مِنَ الطَّیِّبَاْتِ وَاعْمَلُوْا صَاْلِحًا إِنِّيْ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت