فهرس الكتاب

الصفحة 146 من 263

اے رب العالمین!ہماری اور ان کی مغفرت فرما،اور ان کی قبر میں کشادگی فرما،اور اس میں ان کے لئے روشنی اور نور عطا فرما۔ [1]

۱۷- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت:

''اللّٰہ أکبر کبیرًا ،والحمد للّٰہ کثیرًا ،وسبحان اللّٰہ بکرۃ و أصیلًا۔''

اللہ سب بڑا ہے،اور اللہ کے لئے خو ب خوب تعریفیں ہیں ،اور صبح و شام اس کی ذات پاک ہے۔

صحابۂ کرام میں سے ایک شخص نے یہ دعاء استفتاح پڑھی،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''عجبت لہا،فتحت لھا أبواب السماء''،مجھے اس دعاء سے بڑا تعجب ہوا،اس دعاء کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے۔ [2]

۱۸- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت:

''الحمد للّٰہ حمدًا کثیرًا طیبًا مبارکًا فیہ۔''

اللہ تعالیٰ ہی کے لئے بکثرت،پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں ہیں ۔

[2] مسلم،۲/۴۲۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت