حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''الدعاء لا یرد بین الأذان والإقامۃ فادعوا'' [1]
اذان اور اقامت کے درمیان دعاء رد نہیں کی جاتی ،لہٰذا دعاء کیا کرو۔
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''ثنتان لا تردان،أو قلما تردان: الدعاء عند النداء،وعند البأس حین یلحم بعضھم بعضا'' [2]
[2] ابو داؤد،۳/۲۱،اور اسے علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح ابوداؤد (۲/۲۸۳) میں صحیح قرار دیا ہے ،ابو داؤد کی ایک روایت میں ''ووقت المطر'' کے الفاظ ہیں ،ودارمی ۱/۲۱۷،اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے،اس حدیث کی تخریج سنن دارمی (۱/۲۱۷) میں دیکھئے۔نیز اس کے بعد کے صفحات بھی ملاحظہ کیجئے۔