فهرس الكتاب

الصفحة 134 من 263

دو وقت ایسے ہیں جن میں دعائیں رد نہیں کی جاتیں ،یا کم ہی رد کی جاتی ہیں: اذان کے وقت کی دعاء اور جنگ کے وقت جب بعض بعض کو توڑتا ہے۔

۶- نماز کی اقامت کے وقت:

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''ساعتان لاترد علی داع دعوتہ: حین تقام الصلاۃ وفي الصف في سبیل اللّٰہ'' [1]

دو وقت ایسے ہیں جن میں کسی دعاء کرنے والے کی دعاء رد نہیں کی جاتی:نماز کی اقامت کے وقت،اور اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے بنائی گئی صف میں ۔

۷- بارش اترنے کے وقت اور بارش کے نیچے:

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت