فهرس الكتاب

الصفحة 86 من 263

تین مراتب ہیں:

۱-پہلا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء سے پہلے اور اللہ کی حمد و ثنا کے بعد درود پڑھا جائے۔

۲- دوسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں ،درمیان میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے۔

۳-تیسرا مرتبہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دعاء کے شروع میں اور اخیر میں درود پڑھا جائے،اور اپنی ضرورت کو درمیان میں رکھا جائے ۔ [1]

(۲)-آسانی اور پریشانی ہر دو حالتوں میں دعاء کرنا:

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''من سرہ أن یستجیب اللّٰہ لہ عند الشدائد والکرب فلیکثر الدعاء في الرخاء'' [2]

[2] ترمذی،۵/۴۶۲،حدیث نمبر: (۳۳۸۲) ،و حاکم،۱/۵۴۴،امام حاکم نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے،اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح الترمذي (۳/۱۴۰) میں حسن قرار دیا ہے۔نیز دیکھئے: الأحادیث الصحیحۃ،حدیث نمبر: (۵۹۳) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت