فهرس الكتاب

الصفحة 261 من 263

کروں ،اور اس کے ذریعہ اللہ مجھے جنت میں داخل فرما دے''،یا عرض کیا: مجھے اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عمل بتایئے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''علیک بکثرۃ السجود،فإنک لا تسجد للّٰہ سجدۃً إلا رفعک اللّٰہ بھا درجۃً وحط عنک بھا خطیئۃ'' [1]

خوب سجدے کیا کرو،کیوں کہ تم جو بھی سجدہ کروگے اللہ اس کے ذریعہ تمہارا ایک درجہ بلند فرمائے گا اور ایک گناہ مٹا ئے گا۔

(۴)-اللہ سے دنیا و آخرت میں عفو اورعافیت کا سوال کرنا:

حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتیہیں کہ میں نے کہا: ''اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !مجھے کوئی ایسی چیز سکھایئے جو میں اللہ سے مانگوں ؟'' آپ نے فرمایا:''اللہ سے عافیت مانگو''،میں کچھ روز ٹھہرا پھر آپ کے پاس آیا اور عرض کیا،اے اللہ کے رسول !مجھے کوئی ایسی چیز سکھایئے جو میں اللہ سے مانگوں ؟ تو آپ نے مجھ سے فرمایا:

''یا عباس،یا عم رسول اللّٰہ: سل اللّٰہ العافیۃ في الدنیا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت