فهرس الكتاب

الصفحة 128 من 263

یقینا ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا،اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے،شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے،اس شب میں ہر کام کو سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (حضرت جبریل علیہ السلام) نازل ہوتے ہیں ،یہ شب سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے۔

اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !مجھے بتایئے کہ اگر میں جان لوں کہ شب قدر کون سی رات ہے تو اس میں کیا پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا یہ پڑھا کرو:

'' اللھم إنک عفو کریم تحب العفو فاعف عني'' [1]

اے اللہ تو بڑا معاف کرنے والا کرم والا ہے،معافی کو پسند فرماتا ہے،لہٰذا تو مجھے معاف فرما۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت