فهرس الكتاب

الصفحة 172 من 263

{ قَاْلَاْ رَبَّنَاْ ظَلَمْنَاْ أَنْفُسَنَاْ وََإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَاْ وَتَرْحَمْنَاْ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاْسِرِیْنَ} [1]

ان دونوں نے کہا: ہمارے رب!ہم نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو یقینا ہم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کی مغفرت فرمائی،جیسا کہ ارشاد ہے:

{فَتَلَقَّی آدَمُ مِنْ رَّبِّہِ کَلِمَاْتٍ فَتَاْبَ عَلَیْہِ إِنَّہُ ھُوَ التَّوَّاْبُ الرَّحِیْمُ} [2]

تو آدم علیہ السلام نے اپنے رب سے چند کلمات سیکھ لئے،اور اللہ تعالیٰ نے ان کی تو بہ قبول فرمائی،بے شک وہ تو بہ قبول فرمانے والا بڑا مہربان ہے۔

پھر اللہ عز وجل نے ان کا انتخاب فرما کر اعزاز بخشا،چنانچہ ارشاد ہے:

{إِنَّ اللّٰہَ اصْطَفَی آدَمَ وَنُوْحًا وَّآلَ إِبْرَاْہِیْمَ وَآلَ عِمْرَاْنَ عَلَی الْعَاْلَمِیْنَ} [3]

[2] سورۃ البقرۃ:۳۷۔

[3] سورۃ آل عمران: ۳۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت