فهرس الكتاب

الصفحة 213 من 263

اورحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''دعوۃ المظلوم مستجابۃ،وإن کان فاجرًا ففجورہ علی نفسہ'' [1]

مظلوم کی بددعاء مقبول ہے خواہ وہ فاجر (بدکار) ہی ہو،تو اس کا فسق وفجور اس کی ذات پر ہے۔

اور کسی (عربی) شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

لا تظلمن إذا ما کنت مقتدرًا فالظلم آخرہ یأتیک بالندم

نامت عیونک والمظلوم منتبہ یدعو علیک وعین اللّٰہ لم تنم

ترجمہ: جب تم طاقتور ہو تو ظلم نہ کرو،کیوں کہ ظلم کا انجام تمہارے پاس شرمندگی ہی لائے گا،تمہاری آنکھیں سو گئی ہیں جب کہ مظلوم بیدا ر ہے،اور تمہارے حق میں بددعاء کررہا ہے اور اللہ کی آنکھ نہیں سوئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت