سے نجات دے دی،اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں ۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''دعوۃ ذي النون إذ دعا بھا وھو في بطن الحوت: { لَاْ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَاْنَکَ إِنِّيْ کُنْتُ مِنَ الظَّاْلِمِیْنَ} ،فإنہ لم یدع بھا رجل مسلم في شيئٍ قط إلا استجاب اللّٰہ لہ'' [1]
مچھلی والے (حضرت یونس علیہ السلام) نے جو دعا اس وقت کی تھی جب وہ مچھلی کے شکم میں تھے ،یہ تھی: { لَاْ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَاْنَکَ إِنِّيْ کُنْتُ مِنَ الظَّاْلِمِیْنَ} اے اللہ تیرے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،