اے لوگو!اللہ سے توبہ کرو اور اس سے گناہوں کی بخشش مانگو،کیوں کہ میں دن میں سو مرتبہ یا سو سے زائد مرتبہ اللہ سے توبہ و استغفار کرتا ہوں ۔
اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،فرماتے ہیں کہ: ہم شمار کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں سو مرتبہ:
''رب اغفرلي وتب علي إنک أنت التواب الرحیم'' [1] کہتے تھے۔
ترجمہ:اے میرے رب!تو مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما،بے شک تو توبہ قبول کرنے والا ' رحم کرنے والا ہے۔
اور ترمذی اور امام احمد کی ایک روایت کے الفاظ یوں ہیں:
''رب اغفرلي وتب علي إنک أنت التواب الغفور'' [2]
[2] ترمذی ،حدیث نمبر: (۳۴۴۴) امام احمد نے جامع ترمذی کے الفاظ سے روایت کیا ہے مگر اس میں ''التواب الرحیم ''یا '' التواب الغفور''شک کے الفاظ ہیں ۱/۶۷۔