فهرس الكتاب

الصفحة 102 من 188

کروانے والا کوئی ہو ، یا وہ ہمیشہ رہے؟'' [1]

ز: تسبیح ، تحمید اور تکبیر کے فضائل:

ان کلمات کے سو سو مرتبہ کہنے کے فضائل:

امام طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''کسی شخص کا سو مرتبہ:

[سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ ]

کہنا سو اونٹ کی مانند ہے

اور سو مرتبہ:

[اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ]

کہنا اللہ تعالیٰ کی راہ میں سو زین پوش لگام چڑھائے ہوئے گھوڑے [دینے] کی طرح ہے ،

اور سو مرتبہ:

[اَللّٰہُ أَکْبَرُ]

کہنا مکہ میں [اللہ کی راہ میں] ذبح کیے گئے سو اونٹوں کے برابر ہے۔'' [2]

ح: تسبیح ، تحمید ، تہلیل اور تکبیر کے فضائل:

۱:اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام:

امام مسلم نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں

[2] منقول از: مجمع الزوائد ، کتاب الأذکار،باب ما جاء في الباقیات الصالحات ونحوھا ، ۱۰؍۹۱۔۹۲۔ حافظ ہیثمی نے اسے [حسن] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱۰؍۹۲) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت