فهرس الكتاب

الصفحة 164 من 188

''بلاشبہ لقمان حکیم کہا کرتے تھے:''یقینا جب کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں دی جاتی ہے ، تو وہ اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔'' [1]

۲۸: توجہ سے ذکرِ الٰہی میں مشغول سوار کے ساتھ فرشتے کی رفاقت:

امام طبرانی نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' کوئی سوار اپنے سفر میں یک سوئی سے ذکرِ الٰہی میں مشغول نہیں ہوتا ، مگر اس کے پیچھے فرشتہ ہوتا ہے ، اور کوئی شخص شعر وغیرہ میں محو نہیں ہوتا ، مگر اس کے پیچھے شیطان ہوتا ہے۔'' [2]

۲۹: سواری کے ٹھوکر کھانے پر [بِسْمِ اللّٰہِ] پڑھنے سے شیطان کی تذلیل:

امام ابوداؤد نے ایک شخص رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا: ''میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کو ٹھوکر لگی ، تو میں نے کہا:''شیطان ہلاک ہو۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''ایسے نہ کہو:''شیطان برباد ہو،'' کیونکہ جب تم نے یہ کہا ، تو شیطان اپنے زعم میں گھر کے بقدر بڑا ہو گیا ، اور کہنے لگا:''میری طاقت کے ساتھ (ایسا ہوا ہے) ''

اس کی بجائے کہو:'' بِسْمِ اللّٰہِ''،

[2] منقول از: مجمع الزوائد ، کتاب الأذکار ، باب ما یقول إذا رکب دابۃ ، ۱۰؍۱۳۱۔ حافظ ہیثمی نے تحریر کیا ہے:''اسے طبرانی نے روایت کیا اور اس کی [سند حسن] ہے۔'' (المرجع السابق ۱۰؍۱۳۱) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت