'' بلاشبہ جب نوح علیہ السلام کے انتقال کا وقت آیا ، تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا: ''یقینا میں تجھے وصیت کرنے لگا ہوں: میں تمہیں دو باتوں کا حکم دیتا ہوں اور دو باتوں سے منع کرتا ہوں۔ میں تجھے [لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ] کا حکم دیتا ہوں ، کیونکہ اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک پلڑے میں اور [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] دوسرے پلڑے میں رکھا جائے ، تو یہ ان کے مقابلے میں بھاری ہو گا اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں مکمل طور پر ایک بند حلقہ ہوں، تو [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔
اور میں تمہیں [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ] کاحکم دیتا ہوں ، کیونکہ یہ [کلمات] ہر چیز کی نماز ہیں اور انہی کے ساتھ مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔
اور میں تجھے شرک اور تکبر سے منع کرتا ہوں۔'' [1]
امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' جس شخص نے ایک دن میں سو مرتبہ:
[سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ]
کہا، اس کی خطائیں معاف کر دی جاتی ہیں، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔'' [2]
[2] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الدعوات،باب فضل التسبیح،رقم الحدیث ۶۴۰۵، ۱۱؍۲۰۶ ؛ وصحیح مسلم ، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب فضل التھلیل والتسبیح والدعاء ، جزء من رقم الحدیث ۲۸۔ (۲۶۹۱) ، ۴؍۲۰۷۱۔