امام ابوداؤد اور امام حاکم نے حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جو شخص لباس پہنے اور کہے:
[اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَسَانِيْ ھٰذَا، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّۃٍ] [1]
تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔'' [2]
۲۶: گھر سے نکلنے کی عظیم برکات والی دعا:
امام ابوداؤد نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور کہے:
[بِسْمِ اللّٰہِ ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ۔] [3]
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[2] سنن أبي داود، کتاب اللباس، جزء من رقم الحدیث ۴۰۱۶،۱۱؍۴۵؛ والمستدرک علی الصحیحین ، کتاب اللباس، ۴؍۱۹۲۔۱۹۳۔ امام حاکم نے اس کی [سند کو صحیح] قرار دیا اور شیخ البانی نے اس حدیث کو [حسن] کہا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۴؍۱۹۳؛ وصحیح سنن أبي داود ۲؍۷۶۰) ۔ الفاظِ حدیث المستدرک کے ہیں۔
[3] [ترجمہ: ''اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ، میں نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیا ۔ نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت ، مگر اللہ تعالیٰ [کی توفیق] کے ساتھ۔'']