فهرس الكتاب

الصفحة 103 من 188

نے بیان فرمایا: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

''اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام چار [جملے] ہیں:

[سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔] [1]

ان میں سے کسی ایک سے بھی ابتدا کرنے میں تمہارے لیے کچھ مضائقہ نہیں۔'' [2]

۲: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز سے محبوب:

امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''اگر میں

[سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔]

کہوں، تو مجھے ایسے کہنا ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے [3] ، جس پر سورج طلوع ہوا۔'' [4]

۳:جنت کے پودے:

امام ترمذی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''اسراء والی رات میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی ، تو انہوں نے فرمایا:'' اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی اُمت کو میرا سلام کہیے اور انہیں بتلائیے ،کہ جنت پاکیزہ مٹی اور شیریں پانی و الی اور درختوں سے خالی زمین ہے اور

[2] صحیح مسلم ، کتاب الآداب ، باب کراھیۃ التسمیۃ بالأسماء القبیحۃ و بنافع ونحوہ، جزء من رقم الحدیث ۱۲۔ (۲۱۳۷) ، ۳؍۱۶۸۵۔

[3] [ یعنی دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ پیارے ہیں۔]

[4] صحیح مسلم ، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب فضل التہلیل والتسبیح والدعاء ، رقم الحدیث ۳۲۔ (۲۶۹۵) ، ۱؍۲۰۷۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت