ا: بہترین دعا:
امام ترمذی اور امام نسائی نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
''بہترین دعا:
[اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] ہے۔'' [1]
۲: شکرِ نعمت کا نعمت سے افضل ہونا:
امام ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''اللہ تعالیٰ کسی بندے پر کوئی احسان فرمائیں اور وہ [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کہے ، تو اس کا ایسے کہنا [اس کے لیے اجر و ثواب کے اعتبار سے] اسے ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔'' [2]
[2] سنن ابن ماجہ، أبواب الأدب،باب فضل الحامدین،رقم الحدیث ۳۸۵۰، ۲؍۳۳۶۔ شیخ البانی نے اسے [حسن] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح سنن ابن ماجہ ۲؍۳۱۹) ۔ نیز ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترھیب ، کتاب الذکر ، الترغیب في التسبیح والتکبیر ، ۲؍۲۴۳۔