فهرس الكتاب

الصفحة 96 من 188

۳: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کا میزان بھرنا:

امام مسلم نے حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''اور [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] میزان بھر دیتا ہے۔'' [1]

د: تسبیح و تحمید کے فضائل:

ا: اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین:

امام مسلم نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام کی خبر نہ دوں؟''

میں نے عرض کیا:''یا رسول اللہ!… صلی اللہ علیہ وسلم … مجھے اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزیز ترین کلام کے بارے میں بتلائیے۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پیارا کلام:

[سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ] [2] ہے۔'' [3]

۲: راہِ حق میں خرچ کردہ سونے کے پہاڑ سے بھی اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیارا:

امام فریابی اور امام طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ

[2] ترجمہ:''پاک ہے اللہ تعالیٰ اپنی تعریف کے ساتھ۔''

[3] المرجع السابق ، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب فضل سبحان اللّٰہِ وبحمدہ، رقم الحدیث ۸۵۔ (۲۷۳۱) ، ۴؍ ۲۰۹۳۔۲۰۹۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت