فهرس الكتاب

الصفحة 42 من 188

'' یَجِيْ ئُ صَاحِبُ الْقُرْآنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، فَیَقُوْلُ:''یَا رَبِّ! حَلِّہِ۔''

فَیُلْبَسُ تَاجَ الْکَرَامۃِ۔ثُمَّ یَقُوْلُ:'' یَا رَبِّ! زِدْہُ۔''

فَیُلْبَسُ حُلَّۃَ الْکَرَامَۃِ۔ ثُمَّ یَقُوْلُ:'' یَا رَبِّ اِرْضَ عَنْہُ۔''

فَیُقَالُ:'' اِقْرَأْ ، وَارْقَأْ۔''

وَیُزَادُ بِکُلِّ آیَۃٍ حَسَنَۃٌ۔'' [1]

''قرآن والا قیامت کے دن آئے گا ، تو وہ [قرآن کریم] کہے گا: ''اے رب! اسے لباسِ زینت عطا فرما ئیے۔''

تو اسے تاجِ عزت پہنایا جائے گا۔

پھر وہ کہے گا: '' اے رب! اسے مزید عطا فرمائیے۔''

تو اسے پوشاکِ عزت پہنائی جائے گی۔

پھر وہ کہے گا:''اے رب! اس سے راضی ہو جائیے۔''

اس سے کہا جائے گا:' ' پڑھو، اور اوپر چڑھتے جاؤ۔''

اور ہر آیت کے ساتھ نیکی کو زیادہ کیا جائے گا۔''

۱۲: روزِ قیامت قاری کا عظیم الشان مقام:

امام ابو داؤداور امام ترمذی نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

''یُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ:'' اِقْرَأ ، وَارْتَقِ ، وَرَتِّلْ کَمَا کُنْتَ تُرَتِّلُ فِيْ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت